امریکہ و اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای جام شہادت نوش کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملہ
یاد رہے ہفتہ 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا تھا۔ جس کے جواب میں ایران نے کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں سعوی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور عمان میں موجود کئی ایک امریکی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔
اس دوران افواہ تھی کہ رہبر معظم شہید ہو چکے ہیں تاہم کسی بھی مصدقہ ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
تاہم اتوار ( یکم مارچ 2026) کی صبح ایرانی میڈیا کی جانب سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کی تصدیق کر دی گئی۔
یاد رہے اس سے قبل اس جنگ کے ابتدائی حملوں میں ایران کے وزیر انٹیلیجنس اور اس کے ساتھ ساتھ رہبر معظم کے بیٹے، بہو، بیٹی اور داماد شہادت کے مرتبہ پر فائز ہو چکے ہیں۔
ہم معزز قارئین کی جانب سے مثبت رد عمل کے منتظر ہیں نیز آپ سب کے تعاون کی توقع کرتے ہیں کہ علوم آل محمدؑ کی ترویج میں ہمارے معاون ثابت ہوں اور اس معلومات کو اپنے دوست احباب اور عوام الناس تک پہنچائیں۔ نیز ہماری اصلاح کے لیے کوئی مشورہ یا رائے دینا چاہیں تو تبصرے کے خانے میں ہمیں مطلع فرمائیں۔ آپ کی قیمتی رائے کا احترام کیا جائے گا۔ جزاکم اللہ خیرا
یہ بلاگ سید حسن مجتبیٰ کی تحریر ہے — ایک طالب علمِ دین، اردو و اسلامی ادب کے شیدائی، اور “علی والے” ویب سائٹ کے بانی۔
اپنے ای میل کے ذریعے ہر نئے بلاگ کی اطلاع حاصل کریں۔
“علی والے ایک اردو بلاگ ہے جہاں سید حسن مجتبیٰ، تاریخ کے ایک طالب علم، اپنے خیالات اور عشقِ علی کے جذبے کو دنیا تک پہنچاتے ہیں۔ یہ ایک آزاد پلیٹ فارم ہے محبتِ اہل بیتؑ کے اظہار کے لیے۔”